بھارتی فلم ڈائریکٹر کے وشواناتھ 92 برس کی عمر میں گزر گئے
2017 میں ان کو پدم شری اعزاز ملا جبکہ انہیں انڈین سینما کے سب سے بڑے ایوارڈ دادا صاحب پھالکے سے بھی نوازا گیا
معروف بھارتی فلم ڈائریکٹر کے وشواناتھ 92 برس کی عمر میں دنیا سے گزر گئے۔
وہ حیدر آباد کی ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے اور ان کو بڑھتی عمر کی بیماریوں کا سامنا تھا۔
وشواناتھ کو پانچ نیشنل فلم ایوارڈ، سات نندی ایوارڈ، دس ساؤتھ فلم فیئر ایوارڈ اور ایک ہندی فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
2017 میں ان کو پدم شری اعزاز دیا گیا جبکہ مرکزی حکومت نے ان انڈین سینما کے سب سے بڑے ایوارڈ دادا صاحب پھالکے سے بھی نوازا۔
کے وشواناتھ نے تیلگو فلموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 1979 میں فلم 'سرگم' سے بالی وڈ میں انٹری ماری، ان کی مشہور فلموں میں کام چور، شبھ کامنا، جاگ اٹھا انسان، سنجوگ، ایشور اور دھنوان شامل ہیں۔
انہوں نے 1995 کے بعد ہندی اور تیلگو انڈسٹری کے متعدد کمرشل ڈراموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔