دُبئی میں وزیراعلیٰ سندھ کی غیر ملکی تاجروں سے ملاقات سرمایہ کاری کی دعوت

اے آئی ایم 2014 میں مختلف وفود کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار، جلد سرکاری وفددورے پر آئیں گے


Staff Reporter April 09, 2014
دبئی:وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کا یو اے ای چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ارکان کے ہمراہ گروپ

وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کراچی میںبس ریپڈٹرانزٹ(بی آرٹی) کے منصوبے اورزراعت ومعدنی وسائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ یقین دہانی انھوں نے دبئی کے انٹرنیشنل کنونشن اینڈایگزیبیشن سینٹرمیں منعقدہ سالانہ سرمایہ کاری میٹنگ(اے آئی ایم2014)میںکرائی۔ وزیراعلیٰ سندھ اے آئی ایم کے لگاتارچوتھے ایونٹ میں پاکستانی وفدکی سربراہی کررہے ہیں۔ایونٹ انٹرنیشنل کنونشن اینڈایگزیبیشن سینٹردبئی میں 7تا 10اپریل جاری رہے گا۔ اے آئی ایم کے چوتھے ایڈیشن میں ایمرجنگ مارکیٹس میںسرمایہ کاری کے وسیع مواقع سمیت مختلف سرمایہ کاری کے پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔ سالانہ سرمایہ کاری میٹنگ کے فورم میں 100سے زائد ممالک کے نمائندے شریک ہیں جواپنی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ وفد میں چیئرمین وفاقی سرمایہ کاری بورڈ اسماعیل مفتحا، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیربرائے خزانہ وانرجی مرادعلی شاہ، چیئرمین سندھ سرمایہ کاری بورڈعلی ارشدحکیم اوروفاقی وصوبائی افسران شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں پاکستانی وفدنے مراکش کے وزیربرائے ایکوئپمنٹ وٹرانسپورٹ عزیزرباہ سے ملاقات کی اوران کے ساتھ سرمایہ کاری بالخصوص کراچی میں ٹرانسپورٹ کی سہولیات کے حوالے سے سرمایہ کاری کے مختلف پہلوؤں پرتبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ نے انھیں کراچی کے بی آرٹی منصوبے کے متعلق آگاہ کیا۔ مراکش کے وزیرنے دلچسپی کا اظہار کر تے ہوئے یقین دلایا کہ جلد ان کے ملک کااعلیٰ سطحی وفد صوبہ سندھ کادورہ کرے گا۔ دبئی کے حکمران کی جانب سے ایونٹ کے باضابطہ افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے نمائش میںصوبہ سندھ کے اسٹال کادورہ کیا۔ بعدازاں سیدقائم علی شاہ اوروفد کے اراکین نے جمہوریہ نمیبیا کی وزارت صنعت وتجارت کے ڈپٹی منسٹرتجکیو رو یتا(ایم پی) سے ملاقات کی اوران سے زرعی شعبے میںتحقیق وترقی سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستانی وفدنے ملائیشیا کے وزیربرائے ریسکیوپلاننگ اینڈانوائرنمنٹ پبلک یوٹیلٹیزاینڈ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ سندھ بورڈآف انویسٹمنٹ حلال انڈسٹری ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایچ ڈی سی )ملائیشیاکے تعاون سے پاکستان ایس بی آئی اورایچ ڈی سی یکم دسمبر2010 کو کوالالمپورمیں مفاہمتی یادداشت پردستخط کے تحت پاکستان میں حلال سیکٹر کی ترقی و فروغ کے لیے کوشاں ہیں ۔ ملائیشیاکے وزیرنے زراعت کے شعبے کے حوالے سے مختلف اشیاخاص طورپر پاکستان سے آموں کی درآمد میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔ علاوہ ازیں انڈونیشیاکے چیئرمین انویسٹمنٹ کوآرڈینیٹنگ بورڈ مہندرہ ساریگرنے بھی پاکستانی وفد سے ملاقات کی۔ وفدنے پاکستان کے زرعی اور معدنی وسائل کی ترقی میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔ انھوںنے کہاکہ انڈونیشیاسے اعلیٰ سطح کاوفد جلدپاکستان کادورہ کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں