500 واں ٹی ٹوئنٹی بنگلہ دیش لیگ میں شعیب کو گارڈ آف آنر پیش

آل راؤنڈر نے ابھی تک 12 ہزار 280 رنز بنائے ہیں، ان میں 75 ففٹیز شامل ہیں

آل راؤنڈر نے ابھی تک 12 ہزار 280 رنز بنائے ہیں، ان میں 75 ففٹیز شامل ہیں۔ فوٹو: پی بی ایل

500 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پر بنگلہ دیش لیگ میں شعیب ملک کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

گزشتہ روز بنگلہ دیش لیگ میں 500 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پر شعیب ملک کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آل راؤنڈر نے ابھی تک 12 ہزار 280 رنز بنائے ہیں، ان میں 75 ففٹیز شامل ہیں، انھوں نے 382 چھکے لگائے جبکہ 162 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔


میچ میں رنگپور رائیڈز نے ڈھاکا ڈومینیٹرز کو 2 وکٹ سے قابو کرلیا، ناکام سائیڈ نے 8 وکٹ پر 130رنز بنائے، عارف الحق 29 رنز بناکر نمایاں رہے، حارث رؤف اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ اڑائی، فاتح الیون نے ہدف 19.3 اوورز میں 8 وکٹ گنواکر حاصل کرلیا۔

شعیب ملک 7 رنز بناسکے، حارث 7 پر ناٹ آؤٹ رہے، نواز نے ایک رن بنایا، ناصر حسین نے 4 اور شریف الاسلام نے 3 پلیئرز کو آؤٹ کیا۔
Load Next Story