جنوری 2023 سیمنٹ کی فروخت میں 115 فیصد اضافہ
جنوری 2023 میں سیمنٹ کی فروخت 4.005 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال جنوری میں 3.960 ملین ٹن رہی تھی
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق جنوری 2023 میں سیمنٹ کی فروخت میں 1.15فیصد اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2023 میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.587 ملین ٹن رہی جبکہ جنوری 2022 میںسیمنٹ کی مقامی فروخت 3.409 ملین ٹن رہی تھی اس طرح مقامی فروخت 5.24 فیصد زائد رہی۔
جنوری 2023 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 4 لاکھ 18ہزار 67 ٹن رہی جو جنوری 2022 کی 5 لاکھ 51 ہزار ٹن ایکسپورٹ سے 24.13 فیصد کم رہی۔
جنوری 2023 میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی فروخت 6.08 فیصد اضافہ سے 2.892 ملین ٹن رہی جبکہ جنوری 2022 کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے 2.726 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی تھی۔