کراچی خاتون کے ساتھ اوباش نوجوانوں کی سرعام بدتمیزی حملے کی کوشش
ملزمان ہراساں کرتے اور دھمکیاں دیتے گاڑی کا پیچھا کرتے رہے، گاڑی کا شیشہ بھی توڑ دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
قیوم آباد چورنگی کے قریب اوباش نوجوانوں نے خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی اور اس دوران حملے کی کوشش بھی کی گئی۔
متاثرہ خاتون کے مطابق نوجوانوں نے گاڑی کا پیچھا کیا، ہراساں کیا اور آوازیں کسیں۔خاتون نے موٹرسائیکل کو کار سے ٹکر مار کر روکا تو نوجوانون نے جھگڑا شروع کردیا۔ پولیس نے خاتون کی شکایت پر ہراساں کرنے والے دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق مقدمہ خاتون کے کپڑے پھاڑنے، بدتمیزی کرنے اور کار کو نقصان پہنچانے پر کیا گیا ہے۔واقعے کے وقت والدہ کے ساتھ بدتمیزی اور تشدد ہوتا دیکھ کر بچی زارو قطار رونے لگی جب کہ دونوں اوباش نوجوان مجمعے کے سامنے خاتون کو دھمکیاں دیتے رہے۔ ملزمان نے کار کی ونڈ اسکرین بھی توڑ دی۔
خاتون کے مطابق اس وقت کوئی شخص ان کی مدد کو آگے نہیں آیا۔ دونوں افراد کار کا مسلسل پیچھا کرتے اور ہوٹنگ کرتے آرہے تھے۔ویڈیو میں دونوں افراد کے چہرے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ خاتون چیختی رہی کہ مجھے میرے شیشے کے پیسے دو، تم نے شیشہ توڑا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے اوباش نوجوانوں کی تلاش شروع کردی ہے۔