شیخ رشید کا اسلام آباد سے کراچی منتقلی روکنے کیلیے عدالت سے رجوع

مقدمات غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیے جائیں، عدالت حتمی فیصلے تک کراچی منتقلی روکے کا حکم دے، استدعا


ویب ڈیسک February 04, 2023
عدالت سیاسی بیان بازی کی بنا پر مزید مقدمات درج کرنے سے روکنے کا حکم دے، درخواست میں مؤقف (فوٹو فائل)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اسلام آباد سے کراچی اپنی منتقلی روکنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

مزید پڑھین: شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

شیخ رشید نے کراچی اور مری میں درج مقدمات کے سلسلے میں اپنی پولیس کو حوالگی روکنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ وکیل سردار عبدالرزاق خان کی وساطت سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران نے آصف زرداری پر قتل کا الزام لگایا جس کا میں نے حوالہ دیا، میرے خلاف مقدمات میں مدعی متاثرہ فریق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سیاسی بیان بازی کی بنا پر مزید مقدمات درج کرنے سے روکا جائے نیز آبپارہ ، مری اور کراچی کے مقدمات غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیں۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی کا مقدمہ اختیار سے تجاوز قرار دیا جائے یا اسلام آباد منتقل کیا جائے۔ عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک کراچی منتقلی سے روکنے کا حکم جاری کرے۔

شیخ رشید کی جانب سے ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں اسلام آباد ، سندھ اور پنجاب کے آئی جیز ، سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں