برطانیہ میں خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے والا ملزم اسلام آباد سے گرفتار

ملزم نے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، 2020 سے بلیک میل کررہا تھا، مقدمہ درج


ویب ڈیسک February 04, 2023
ملزم مبین علی کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے برطانیہ میں مقیم خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ایک کارروائی میں خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، جو شکایت کنندہ کی برطانیہ میں مقیم بیٹی کو ہراساں کررہا تھا۔

ملزم نے سوشل میڈیا پر متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کی تھیں اور 2020ء سے بلیک میل کر رہا تھا۔ ایف آئی اے ے ملزم مبین علی کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے اس کے زیر استعمال 3 موبائل فونز ضبط کرلیے۔

ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں