نیو اسلام آباد ایئر پورٹ روڈ پلان میں تبدیلی کا انکشاف وزیراعظم کو بھی غلط بریفنگ دی جاتی ہے سینیٹ کمی

ارکان کاسول ایوی ایشن اتھارٹی، سی ڈی اے، این ایچ اے کے چیئرمینوں کی عدم شرکت پر احتجاج ، شرکت کیلیے آخری وارننگ


Numainda Express April 09, 2014
زیروپوائنٹ سے موٹروے ٹول پلازہ تک اب6رویہ سڑک ہوگی،ایئرپورٹ لنک روڈکاپلان بھی تبدیل۔ فوٹو: فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکریٹریٹ اجلاس میںانکشاف کیاگیاکہ نیواسلام آباد ایئرپورٹ کے روڈ پلان میں تبدیلی کی گئی۔ این فائیو زیرو پوائنٹ سے موٹروے ٹول پلازہ تک 4رویہ سڑک تھی جس میںتبدیلی کرکے 6 رویہ کرنیکا منصوبہ بنایاگیا۔

بعدازاں موٹروے سے ایئرپورٹ لنک روڈکا پلان بھی تبدیل کردیاگیا، اب گولڑہ موڑ سے حج کمپلیکس کے بعدسی ڈی اے کے سیکٹرآئی چودہ،پندرہ،سولہ اورسترہ سے سیدھی سڑک موٹروے کے اوپرسے گزارکرنیوایئر پورٹ جائیگی جس پر14 سے15 ارب روپے تک کے اخراجات آئینگے۔ ممبرپلاننگ این ایچ اے راجہ نوشیروان نے تصدیق کی کہ ایئر پورٹ لنک روڈز میں تبدیلیاں موجودہ حکومت نے کی ہیں،کمیٹی کااجلاس منگل کوچیئرپرسن سینیٹرکلثوم پروین کی سربراہی میں ہواجس میں اراکین کمیٹی نے متفقہ طورپرسول ایوی ایشن اتھارٹی،سی ڈی اے،این ایچ اے کے چیئرمینوں ،آئی سی ٹی،آر ڈی اے اورڈپٹی کمشنرراولپنڈی کی عدم شرکت پر شدید احتجاج کیاجس پر چیئرپرسن سینٹر بیگم کلثوم پروین نے کہاکہ متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان کوآخری موقع دیکرآئندہ اجلاس میں شرکت لازمی ہونی چاہے۔

سینیٹرطلحہ محمودنے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ کو مالی فائدہ پہچانے کے لیے ایئرپورٹ لنک روڈ کے اصل نقشے میں تبدیلیاں کی گئیں تاکہ وزیرداخلہ کے علاقے چکری کے لوگوں کی بائیس سوکنال زمین کے نرخ بڑھیں، ٹول پلازہ سے موجودہ سڑک کوسیدھاکرکے ایئرپورٹ کیساتھ ملایا جاسکتا تھا، چیئرپرسن سینیٹرکلثوم پروین نے کہاکہ سی ڈی اے ماسڑپلان میں کابینہ کی منطوری کے بغیر تبدیلی نہیںکی جاسکتی،تین چارماہ قبل کمیٹی کو آگاہ کیاگیاکہ ایئرپورٹ 2035 میں مکمل تیارہوجائیگا،محکمہ جات کی لا پرواہی سے پینتیس ارب کا منصوبہ تاخیرکا شکارہوکرایک کھرب سے زائد کاہوچکا،بیوروکریسی وزیر اعظم کوبھی غلط بریفنگ دیتی ہے،کمیٹی کے 48/49 اجلاس منعقد ہو چکے ہیں،سفارشات پرعمل نہیںکیاجاتا،درست جوابات بھی نہیںدیے جاتے، بیورو کریسی حکومت کوبدنام کرنے میں لگی ہوئی ہے، چیئرپرسن نے کہاکہ جسٹس شوکت صدیقی نے بھی کہہ دیاہے کہ سی ڈی اے افسران سے کام لینے کیلیے مٹھی گرم کرنا ضروری ہے، سینیٹرمشاہد اللہ اورسینیٹرطلحہ کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں