چین نے تبدیلی لانے والوں کو کہا تھا الیکشن میں مداخلت نہ کریںوزیر منصوبہ بندی
2018 میں چین نے سمجھانے کی کوشش کی تبدیلی سے سی پیک کو نقصان پہنچے گا، وزیرمنصوبہ بندی
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی تبدیلی کے باعث معاشی پالیسی پھل پھول نہ سکی۔
وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے لاہور میں معیشت سے متعلق کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سیاسی تبدیلی ہر چیز کو تباہ کردیتی ہے۔ پینسٹھ کی لڑائی مول لے کر معاشی کیچ ڈراپ کر دیا گیا تھا۔ سی پیک سے دنیا مقناطیس کی طرح پاکستان میں کھینچی چلی آئی تھی اورچین کی 100 کمپنیوں نے اسلام آباد میں دفتر کھول لئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ 2018 میں ملک میں تبدیلی لانے والوں کو چین نے سمجھانے کی کوشش کی کہ الیکشن میں مداخلت نہ کریں کیونکہ جو تبدیلی آپ لانا چاہتے ہیں اس سے سی پیک کو بہت نقصان پہنچے گا تاہم چین کو جواب دیا گیا کہ آپ فکر نہ کریں ، جو بھی تبدیلی آئے گی وہ سی پیک کو جاری رکھے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی تبدیلی سے معاشی پالیسی پھل پھول نہ سکی۔ ضیا و مشرف کے پلان کا خطیر حصہ ملٹری ہارڈ وئیرپر خرچ ہوا۔ تھر کول ایران اورسعودی عرب کے تیل سے بڑا خزانہ ہے۔