مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ3بھارتی اہلکار ہلاک2مجاہد شہید

جھڑپ کرال پورہ میں ہوئی، فائرنگ سے ایک قابض اہلکار زخمی، سیکیورٹی سخت، حریت رہنما بشیر اندرابی کے گھر پر چھاپہ


APP/AFP April 09, 2014
ان ہتھکنڈوں سے بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کوکمزور نہیں کرسکتا،کشمیری شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی فوٹو: اے ایف پی/فائل

مقبوضہ کشمیرمیں مجاہدین نے فائرنگ کرکے ایک فوجی اور 2پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا جبکہ جوابی کارروائی میں دونوں مجاہدشہید ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت سری نگرسے 130کلومیٹر دورشمال مغربی گاؤں کرال پورہ میں مجاہدین اورقابض فورسز میں جھڑپ ہوئی۔ پولیس نے جھڑپ کی تصدیق کردی۔ دریں اثنا اننت ناگ میں مجاہدین کے ایک اورحملے میں ایک پولیس اہلکارزخمی ہوگیا۔ مجاہدین اہلکارسے سرکاری رائفل بھی چھین کرلے گئے۔

جھڑپوں کے بعدپورے علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ دوسری طرف مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمااور کشمیر فریڈم فرنٹ کے چیئرمین سیدبشیر اندرابی کے گھرپر چھاپہ مارااور بچوں سمیت اہلخانہ کوہراساں کیا۔ چھاپے کی کارروائی میں بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلزکے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ بشیراندرابی نے چھاپے کے بعدسرینگر میں صحافیوں کوبتایا کہ بھارت اس طرح کے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے حق رائے دہی پرمبنی تحریک آزادی کوکمزور نہیں کرسکتا۔ انھوں نے کہاکہ کشمیری شہداکی قربانیوں کو ہرگزرائیگاں نہیں جانے دیاجائیگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں