آئی ایم ایف کی پی آئی اے کا خسارہ کم کرنے کی ہدایت
پی آئی اے کے خسارے میں کمی اور منافع بخش بنانے کے لیے پلان مرتب کیا جائے، آئی ایم ایف کی ہدایات
آئی ایم ایف نے پی آئی اے کا خسارہ کم کرنے اور آمدنی بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت کو متعدد اقدامات کی ہدایت کے بعد اب پی آئی اے میں اصلاحات لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آئی ایم ایف نے پی آئی اے کے خسارے میں کمی اور منافع بخش بنانے کے لیے پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی اور کہا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ خسارے میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات کرے، حکومت پاکستان پی آئی اے کے سالانہ اربوں روپے خسارے پر قابو پانے کے اقدام کو ممکن بنائے۔
پی آئی اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 400 ارب روپے سے زائد ہے، آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی آمدنی بڑھا کر بہتری لانے کی ہدایت دی ہے۔