وزیراعظم سے مریم نواز کی ملاقات شاہد خاقان کے تحفظات دورکرنے کا فیصلہ

ملاقات میں (ن) لیگ کے ناراض رہنماؤں کو منانے کا فیصلہ کیا گیا، پارٹی ذرائع


ویب ڈیسک February 04, 2023
شہباز شریف الیکشن کے حوالے سے لیگی کارکنوں کیلیے جلد پیغام جاری کریں گے:فوٹو:فائل

وزیراعظم شہباز شریف سے (ن) لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ملاقات کی اور پارٹی امورپر تبادلہ خیال کیا۔

(ن) لیگ کے پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے ناراض پارٹی رہنماؤں کو منانے کا فیصلہ کیا۔

ملاقات میں شاہد خاقان عباسی کے استعفے، ضمنی انتخابات اور پنجاب و خیبرپختونخوا کے ممکنہ انتخابات کےحوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے پارٹی کی تنظیم سازی اور ملک بھر میں مریم نواز کے جاری ورکرز کنونشنز کے انعقاد پرمشاورت سمیت پارٹی کے دیگر امور سے متعلق بات چیت کی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیں گے۔ لیگی کارکنوں کے لیے انتخابات کے حوالے سے شہباز شریف جلد پیغام جاری کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں