اتائی ڈاکٹر کا لوہے کی گرم راڈ سے نمونیہ کا علاج نوزائیدہ بچی ہلاک
اتائی ڈاکٹر نے نمونیہ کے علاج کے لیے بچی کے جسم پر 51 بار گرم راڈ لگائی تھی
بھارت میں نمونیہ کے مرض میں مبتلا ایک نوزائیدہ بچی گرم راڈ لگنے سے انتقال کرگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں 3 ماہ کی بچی کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا۔ بچی 15 دن سے نمونیہ کے مرض میں مبتلا تھی لیکن بروقت علاج نہ کرنے کے سبب اس کا انتقال ہوگیا۔
تاہم بعد میں یہ اطلاعات آئیں کہ اسپتال لانے سے قبل بچی کا علاج ایک اتائی ڈاکٹر کر رہا تھا جس نے نمونیہ کے جراثیم کو مارنے کے نام پر پھول جیسی بچی کے پیٹ پر 51 بار گرم راڈ لگائی تھی۔
شعور کی کمی کے باعث ماں نے سمجھا کہ گرم راڈ سے بچی کا نمونیہ ٹھیک ہوجائے گا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے قبرکشائی کے بعد بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی۔ اگر یہ ثابت ہوگیا تو اتائی ڈاکٹر کو سزا ہوسکتی ہے۔