عمران خان کو جیل جانے کا شوق ہے تو وہ ضمانتیں کیوں کروا رہے ہیں وزیر مملکت
عمران خان کو کسی نے جیل بھرو تحریک کا غلط مطلب بتایا ہے، وہ اس اعلان پر بھی یوٹرن لیں گے، عطا تارڑ / فیصل کریم کنڈی
وزیرمملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل جانے کا شوق ہے تو وہ ضمانتیں کیوں کرواتے پھر رہے ہیں۔
عمران خان کی جیل بھرو تحریک شروع کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جیل بھرو تحریک چلانے سے پہلے چار دن کیلئے جیل جانے والوں کا رونا تو بند کراو، ان صاحب جیل جانے کا شوق ہے تو ضمانتیں کیوں کراتے پھر رہے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی عمران خان کے اعمال اور زبان انہیں جیل پہنچائیں گے، پی ٹی آئی والے تڑیاں دینے بعد ترلے کرتے ہیں، عمران خان جیل بھرو تحریک کے اعلان پر بھی یوٹرن لیں گے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان
دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ خان صاحب کو کسی نے شاید جیل بھرو تحریک کا مطلب غلط بتایا ہے، ایسی تحریک چلنے پر تمام زیر سماعت اور زیر التوا مقدمات میں درخواست کی ضمانتیں واپس لی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیا خان صاحب فارن فنڈنگ کیس، سائفر کیس اور توشہ خانہ کیس میں ضمانت کی درخواستیں واپس لیں گے اور دیگر رہنما بھی جیل جائیں گے؟۔