جنوبی وزیرستان طالبان کے2گروپوں میں جھڑپیں جاری مزید14افراد ہلاک

شکتوئی میں تازہ لڑائی میں 12افرادمارے گئے،سیکیورٹی حکام،میرانشاہ میں کارپرفائرنگ سے بدرمنصورگروپ کے 2ارکان نشانہ بنے


AFP April 09, 2014
مجموعی ہلاکتیں 34 ہوگئیں، محسود اور سجنا گروپوں میں مصالحت کیلیے کوششیں جاری ہیں،طالبان کمانڈر،ایک گروپ کاتعاون سے انکار فوٹو:فائل

جنوبی وزیرستان میں طالبان کے 2گروپوں کے درمیان تازہ جھڑپوں کے نتیجے میں کم ازکم 14افرادہلاک ہوگئے ہیں۔

سیکیورٹی اورطالبان ذرائع کے مطابق خان سید سجنا اورمقتول طالبان لیڈرحکیم اللہ محسودکے حامیوں کے درمیان اتوار سے اب تک ان جھڑپوں میں34 افرادہلاک ہوچکے ہیں۔ذرائع کاکہنا ہے کہ حکیم اللہ محسودکی ہلاکت کے بعد خان سیدسجناکوطالبان کا امیر نہ بنائے جانے پردونوں گروپوں میں اختلافات پیداہوگئے تھے۔ سیکیورٹی حکام نے اے ایف پی کوبتایاکہ جنوبی وزیرستان کے علاقے شکتوئی میں اس تازہ لڑائی میں کم ازکم 12افراد مارے گئے ہیں اورلڑائی ابھی جاری ہے۔دونوں گروپوں کے ذرائع نے لڑائی اور ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

ایک اورواقعہ میں پیرکی رات کو میرانشاہ میں ایک کار پرفائرنگ کے نتیجے میں بدر منصور گروپ کے2عسکریت پسندہلاک ہوگئے۔تحریک طالبان کے ایک سینئرکمانڈرنے کہاکہ متحارب گروپوں کے درمیان اختلافات کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری ہیں لیکن محسودگروپ نے مصالحتی کوششوں میں تعاون کرنے سے انکار کر دیاہے۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرطالبان کمانڈر نے اے ایف پی کوبتایاکہ ان لوگوں کے درمیان اختلافات ہمیشہ سے ہیں،یہاں لڑائیاں بھی ہوتی ہیں،کچھ لوگ رقم کیلیے لڑتے ہیں جبکہ کچھ اپنے مقاصد کیلیے لڑتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں