پشاور پولیس لائنز دھماکا شہدا کی تعداد 84 نکلی حتمی فہرست جاری
ابتدائی رپورٹس میں ناموں کی غلطیاں ہوئیں جبکہ اب رپورٹ مکمل ہوگئی ہے، سی سی پی او
محکمہ پولیس نے پشاور پولیس لائنز دھماکے میں شہید ہونے والے افراد سے متعلق حتمی فہرست جاری کردی، جس کے مطابق شہدا کی حتمی تعداد 84 ہے۔
سی سی پی او نے کہا کہ فہرست محکمہ پولیس نے جاری کی جس کے مطابق خود کش دھماکے میں کُل 84 افراد شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مردہ خانے، فرانزک شواہد اور وقوعہ سے معلومات اب مکمل ہوچکی ہیں۔
مزیدپڑھیں: پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے میں شہدا کی تعداد 101 ہوگئی
سی سی پی او کا کہنا تھا کہ واقعہ سے متعلق ابتدائی رپورٹس میں ناموں کی غلطیاں ہوئیں جبکہ اب رپورٹ مکمل ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہدا میں 82 پولیس اہلکار و افسران اور دو شہری شامل ہیں۔
خیال رہے کہ یکم فروری کو تھانہ پولیس لائنز کی مسجد کے اندر خود کش دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد شہید ہوگئے تھے۔