نئی دہلی میں سجائے گئے سالانہ چیئرٹی بازار میں پاکستانی کھانوں کی دھوم
مختلف سفارتخانوں کے نمائندے پاکستانی کھانوں کی تعریف کرتے رہے
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سجائے گئے سالانہ چیئرٹی بازار میں پاکستانی کھانوں کی دھوم مچ گئی، مختلف سفارتخانوں کے نمائندے پاکستانی کھانوں کی تعریف کرتے رہے۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سالانہ چیئرٹی بازار کا انعقاد دہلی کامن ویلتھ ویمن ایسوسی ایشن کیا تھا۔ چیئرٹی بازار میں نئی دہلی قائم مختلف ممالک کے سفارتخانوں کی طرف سے کھانے پینے کی اشیا کے سٹالز سجائے گئے تھے۔
پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے بھی اسٹال سجایا گیا جہاں مہمانوں نے بریانی، چپل کباب اور کشمیری چائے سمیت روایتی پاکستانی کھانوں کا مزہ لیا۔
پاکستان ہائی کمیشن کے افسران اور عملے کی بیگمات نے انتظامات کی قیادت کی اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق مہمانوں کا ردعمل زبردست تھا اور لوگ دن بھر پاکستانی پکوان سے لطف اندوز ہونے کے لیے قطار میں کھڑے رہے۔
سلمان شریف، چارج ڈی افیئرز اور ہائی کمیشن کے دیگر افسران نے بھی مہمانوں سے بات چیت کی۔ پاکستانی ناظم امور نے کہا کہ پاکستانی اسٹال کی مقبولیت اور پاکستانی ڈشز کی تعریف اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہمارے کھانے دنیا کے بہترین کھانوں میں شامل ہیں۔