لاہور میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق

فائرنگ وقاص اور شاہجہاں گروپوں کے درمیان ہوئی جب کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس


ویب ڈیسک February 05, 2023
فائرنگ وقاص اور شاہجہاں گروپوں کے درمیان ہوئی جب کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس۔ فوٹو: فائل

شاہدرہ ٹاؤن میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں 2 بچہ جاں بحق جب کہ چار افراد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقہ شاہدرہ ٹاؤن میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں 2 بچہ جاں بحق جب کہ چار افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم دوران علاج 6 سالہ مجتبی اور 6 سالہ ارباب دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں منتظر، رضاء، سعید، ضیغ مشامل ہیں، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہپنچی اور تحقیقات سے معلوم ہوا کہ فائرنگ وقاص اور شاہجہاں گروپوں کے درمیان ہوئی جب کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی۔ افضال احمد کوثر کی افسران کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت اور واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی کا حکم دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |