ہٹیاں بالا میں آتشزدگی کے باعث 6 رہائشی مکانات مکمل طور پر جل کر خاکستر
آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، 6 مکانوں میں 9 فیملیوں کے 40 آدمی رہائش پذیر تھے، متاثرہ شخص
یو سی سینا دامن کے محلہ موہری میں آتشزدگی کے باعث 6 مکان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ دو جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
متاثرہ شخص لال دین مغل نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، 6 مکانوں میں 9 فیملیوں کے 40 آدمی رہائش پذیر تھے، آتشزدگی سے کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔
شدید آتشزدگی کے باوجود انتظامی ادارے موقع پر نہ پہنچ سکے، آگ میں دم گھٹنے سے 2 بچے بھی بے ہوش ہوئے۔ ریسکیو کے ایک مقامی اہلکار نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد دی جس کے بعد بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف رہے، آگ کی شدت کے باوجود آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو/فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر نہ پہنچ سکیں جس کے باعث عوام میں سخت غم وغصہ پایا گیا۔
آتشزدگی کے مقام پر سیکڑوں افراد امدادی کارروائیوں میں مصروف رہے جب کہ شدید ہوا کے باعث مزید رہائشی مکانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔