’’بھارتی ٹیم اگر ایشیاکپ نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا‘‘

بی سی سی آئی کے عہدیدار کا مضحکہ خیز دعویٰ


ویب ڈیسک February 05, 2023
بی سی سی آئی کے عہدیدار کا مضحکہ خیز دعویٰ (فوٹو: ٹوئٹر)

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے عہدیدار نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیاکپ 2023 میں اگر بھارت کی ٹیم نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا۔

بی سی سی آئی کے عہدیدار نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، ایشیاکپ کو ہر صورت منتقل کرنا پڑے گا۔ کوہلی، روہت، شبمن گِل کے بغیر ٹورنامنٹ کو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا۔

ہفتہ کو بحرین میں ایشین کرکٹ کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں 2023 ایشیا کپ کے مقام کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

مزید پڑھیں: اے سی سی اجلاس؛ پاکستان میں ایشیاکپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بی سی سی آئی کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کو بتایا کہ اگر ہندوستان پاکستان میں نہیں کھیلے گا تو پاکستان بھی ہندوستان میں 2023 کا ورلڈکپ نہیں کھیلے گا۔

دوسری جانب ایشیاکپ کے مقام کے حوالے سے حتمی فیصلہ مارچ میں کیا جائے گا، جب آئی سی سی اور اے سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس منعقد ہوں گے۔

مزید پڑھیں: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، ٹیم پاکستان بھیجنے سے پھر انکار

واضح رہے کہ 2023 میں بھارت نے ورلڈکپ جبکہ 2025 میں آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کے سپرد کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں