امریکا نے چین کا جاسوس غبارہ مار گرایا

چینی وزیر خارجہ کی شدید مذمت، ردعمل دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں


ویب ڈیسک February 05, 2023
فوٹو : الجزیرہ

امریکا نے جنوبی کیرولینا کے ساحل پر ایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کو میزائل سے مار گرایا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاسوس غبارہ تقریباً 60ہزار فٹ کی بلندی پر اڑ رہا تھا جسے تقریباً چھ سمندری میل کے فاصلے پر مار گرایا گیا۔

چینی وزیر خارجہ نے ''بغیر پائلٹ سویلین ہوائی جہاز'' پر فوجی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضروری ردعمل دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

امریکی دفاعی حکام کے مطابق بدھ کو امریکی صدر جوبائیڈن، وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور دیگر فوجی حکام نے غبارے کو مار گرانے پر تبادلہ خیال کیا تھا تاہم زمین پر موجود لوگوں کو نقصان سے بچانے کے لیے کارروائی نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں؛ جاسوسی غباروں کی پرواز؛ امریکی وزیر خارجہ نے چین کا دورہ ملتوی کردیا

دو روز قبل پینٹاگون نے ایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کا امریکی فضائی حدود میں سراغ لگایا تھا اور ریڈ الرٹ جاری کیا تھا جس پر امریکی فضائیہ کے طیاروں نے غبارے کو گھیر لیا تھا۔

جاسوسی غبارے کے معاملے پر چین نے امریکا سے معذرت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ یہ ایک پرائیوٹ کمپنی کی ملکیت ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تحقیقاتی کام پر مامور تھا۔

واضح رہے کہ امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جاسوسی غباروں کو واشنگٹن کی فضاؤں میں بھیجنے پر احتجاجاً چین کا دورہ بھی ملتوی کر دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں