پنڈی میں خواجہ سرا کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا
نامعلوم شخص آخری دفعہ مقتول خواجہ سرا کے ساتھ دیکھا گیا تھا جس کی تلاش جاری ہے، پولیس
تھانہ صادق آباد کے علاقے میں خواجہ سرا کی گھر سے پھندا لگی لاش ملی ہے جسے قتل کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ صادق آباد میں خواجہ سرا کو پراسرار ِحالات میں قتل کردیا گیا، خواجہ سرا کر اس کے کمرے میں پھندا لگا کر مارا گیا ہے، پولیس نے خواجہ سراؤں کے لیے مقرر رہائش گاہ کے انچارج کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم شخص آخری دفعہ مقتول خواجہ سرا کے ساتھ دیکھا گیا تھا جس کی تلاش جاری ہے۔