لیاری میں ملزمان نے اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیا

مقتول اسنوکر کھیل رہا تھا کہ دو ملزمان نے اس پر فائرنگ کی،مقتول دو بچوں کا باپ تھا اور سرکاری جگہ پر چوکیداری کرتا تھا


Staff Reporter February 05, 2023
(فوٹو فائل)

لیاری چاکی واڑہ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے اسنوکر کلب میں گھس کر ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ تھانے کے علاقے لیاری ٹینڈری روڈ ہندو پاڑا کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول کی شناخت 25 سالہ سرفرازولد خیر محمد کے نام سے کی گئی۔

اس حوالے سے چاکیواڑہ پولیس نے بتایا کہ مقتول اسنوکر کلب میں اسنوکر کھیل رہا تھا کہ اسنوکر کلب میں 2 نامعلوم مسلح ملزمان داخل ہوئے اور مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں مقتول جسم پر چار گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، مقتول 2 بچوں کا باپ تھا اور کسی سرکاری جگہ پر چوکی داری کیا کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ مقتول کے قتل کی کیا وجہ ہے اور کون اس کے قتل میں ملوث ہیں؟ اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں