کراچی باپ نشہ آور سگے بیٹے کے قتل میں ملوث نکلا

پولیس کو دیئے گئے بیان میں ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا


ویب ڈیسک February 05, 2023
پولیس کو دیئے گئے بیان میں ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا (فوٹو: اسکرین شارٹ)

مزار قائد جناح گراؤنڈ سے تشدد زدہ لاش ملنے کے معاملے میں باپ ہی بیٹے کا قاتل نکلا جس نے نشہ کرنے اور بہن کو بھی نشے کا عادی بنانے پر بیٹے کو قتل کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چند روز قبل مزار قائد سے متصل جناح گراؤنڈ سے فیصل نامی شخص کی تشدد زدہ لاش ملی تھی، پولیس نے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے باپ کو گرفتار کرلیا جس نے بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

ملزم نے بتایا کہ اس نے بیٹے کو گھر سے لے جا کر قتل کیا، قتل کے بعد لاش کو بوری میں ڈال کر پھینک دی، بیٹے کے نشے اور چوری سے تنگ تھا اس لیے قتل کیا، مقتول فیصل نہ صرف خود نشہ کرتا تھا بلکہ بہن کو بھی نشے کا عادی بنادیا تھا۔

[video width="640" height="352" mp4="https://c.express.pk/2023/02/whatsapp-video-2023-02-05-at-4.06.16-pm-1675596295.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں