ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک

اسٹریلیا میں کئی ساحلوں کو شارک کے حملوں کے باعث بند کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک February 05, 2023
اسٹریلیا میں کئی ساحلوں کو شارک کے حملوں کے باعث بند کردیا گیا ہے، فوٹو: فائل

آسٹریلیا کے ساحل پر ڈالفن کے ساتھ تیراکی کرنے والی 16 سالہ لڑکی کو ایک شارک نے اپنے جبڑے میں دبوچ لیا جس سے اس موت واقع ہوگئی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پرتھ کے فریمینٹل پورٹ ایریا میں دریائے سوان میں شارک نے ایک لڑکی پر حملہ کردیا۔ شارک کے جبڑے کے گہرے گھاؤ کی وجہ سے لڑکی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شارک نے اُس وقت حملہ کیا جب لڑکی نے دریا میں ڈولفن کے پوڈ کے ساتھ تیرنے کے لیے جیٹ سکائی سے چھلانگ لگائی تھی۔ لڑکی زیادہ خون بہہ جانے کے باعث پانی میں ہی دم توڑ گئی تھی۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ 16 سالہ لڑکی پر حملہ کرنے والی شارک کس قسم سے تعلق رکھتی تھی کیوں کہ آسٹریلیا میں شارک کی 100 سے زائد اقسام موجود ہیں جن میں چند ایک ہی خطرناک ہیں۔

یاد رہے کہ مغربی آسٹریلیا کے اس علاقے میں نومبر 2021 میں بھی ایک 57 سالہ شخص شارک کے حملے میں ہلاک ہوگیا تھا جب کہ سڈنی کے کئی ساحل، بشمول مشہور بوندی اور برونٹے، کو گزشتہ فروری میں شارک کے حملے میں ایک تیراک کی ہلاکت کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں