جیل بھرو تحریک شروع کریں آپ کا علاج میں کروں گا رانا ثنا اللہ

انہیں وہاں رکھیں گے جہاں ہمیں رکھا تھا، سوائے ایک چیز کے تمام سہولتیں فراہم کریں گے، وفاقی وزیر داخلہ

(فوٹو فائل) مسلم لیگ (ن) الیکشن جیت کر پنجاب میں حکومت بنائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان جیل بھرو تحریک شروع کریں، انکا علاج میں کروں گا۔

ملتان میں مسلم لیگ ن کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انہیں وہاں رکھیں گے جہاں ہمیں رکھا تھا، ہم تمہاری طرح کوئی سختی نہیں کریں گے اور تمام سہولتیں مہیا کریں گے، صرف ایک چیز نہیں دیں گے جس کے بغیر تمہارا گزارہ نہیں۔


رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ شاید مسلم لیگ (ن) الیکشن سے گھبرا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) الیکشن سے نہیں گھبراتی، ہم الیکشن لڑیں گے اور کامیابی حاصل کرکے پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ نوازشریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، پاکستان ایشین ٹائیگر بننے جارہا تھا، نوازشریف نے ملک کی خاطر بھارت کے 5 کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے کیے، دنیا کو یہ بات منظور نہیں کوئی مسلم ملک ایٹمی قوت بنے،

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان آج قائم ہے تو صرف ایٹمی قوت کی وجہ سے ہے، 90 کی دہائی میں معیشت ترقی کررہی تھی، آج جیسے حالات ہیں اگر ہم ایٹمی قوت نہ ہوتے تو بھارت ہم پر چڑھ دوڑتا۔
Load Next Story