کراچی میں گرمی کی انٹری پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی

شہر قائد میں اتوار کی صبح شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہوگئی، محکمہ موسمیات


Staff Reporter February 05, 2023
اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات ( فائل فوٹو) 

شہر قائد میں گرمی نے انٹری دیدی، محکمہ موسمیات نے پیر (6 فروری) کو پارہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز ہونے کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی صبح شہر میں خنکی رہی تاہم دن بھر مطلع صاف اور تیز دھوپ رہی، اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.5 ڈگری اضافے سے 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.4 ڈگری رہا۔

کراچی میں اتوار کی صبح شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہوگئی تاہم دھوپ نکلنے کے بعد صورتحال بہتر ہوئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

آئندہ کئی روز کے دوران تین مختلف سمتوں (شمال مغربی، مغربی اور جنوب مغربی) کی ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ صبح کے وقت شہر کی فضاؤں پر دھند چھانے کی بھی توقع ہے، صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں