سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
پولیس اہلکار کے خلاف تھانہ لانڈھی میں مقدمہ درج
محکمہ پولیس میں جعلی ڈومیسائل کی بنیاد پر ملازمت حاصل کرنے والے اہلکار کو نوکری سے برطرف کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
محکمہ پولیس میں بھرتی کے لیے جعلی ڈومیسائل بنانے والے پولیس اہلکارکے خلاف قائد آباد تھانے میں مقدمہ درج کر کے پولیس اہلکار کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔
پولیس اہلکارعبید خان جعلی ڈومیسائل پر محکمہ پولیس میں بھرتی ہوا تھا ، انکوائری کمیٹی نے دستاویزات کی جانچ پڑتال کی تو پولیس اہلکار عبید خان کا ڈومیسائل جعلی نکلا جس پر پولیس اہلکارکےخلاف قائد آباد تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 23/68 بجرم دفعہ 468،471 اور420 کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا جبکہ پولیس اہلکار کو ملازمت سےفارغ کردیا گیا۔