کوک اسٹوڈیو انڈیا میں آٹھ برس بعد 50 سے زائد گلوکاروں کے ساتھ واپسی

کوک اسٹوڈیو انڈیا کا آغاز 7 جون 2011 کو ایم ٹی وی انڈیا پر ہوا تھا اور یہ چار سیزن پر مشتمل تھا


ویب ڈیسک February 05, 2023
فوٹو: فائل

کوک اسٹوڈیو انڈیا کی آٹھ برس کے وقفے کے بعد 50 سے زائد فنکاروں کے ساتھ واپسی ہوئی ہے۔

شہرہ آفاق میوزک شو کی جانب سے نئے سیزن کا پہلا گیت سات فروری کو ریلیز کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کوک اسٹوڈیو انڈیا شو کا ری لانچ پریمیئر 7 فروری کو ہوگا اور نئے سیزن میں نیا ٹیلنٹ سامنے لایا جائے گا۔

رواں برس جنوری میں کوک اسٹوڈیو نے اعلان کیا تھا کہ وہ تامل ایڈیشن کے ساتھ اپنی واپسی کررہے ہیں۔

کوک اسٹوڈیو انڈیا کا آغاز 7 جون 2011 کو ایم ٹی وی انڈیا پر ہوا تھا اور یہ چار سیزن پر مشتمل تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں