بے گناہ افراد پر حملے شرعاً ناجائز اور حرام ہیں ترجمان کالعدم تحریک طالبان

ماضی میں بھی تحریک طالبان کے نام سے خفیہ ہاتھ دھماکے کرتے رہے اور ان دھماکوں میں بھی یہی ہاتھ ملوث ہیں، شاہد اللہ شاہد


ویب ڈیسک April 09, 2014
تحریک طالبان جنگ بندی پر کاربند ہے اور بلوچستان اور سندھ کے مظلوم افراد ہمارے بھائی ہیں، ترجمان طالبان فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ بے گناہ افراد پر حملے شرعاً ناجائز اور حرام ہیں۔

نامعلوم مقام سے جاری کئے گئے بیان میں شاہد اللہ شاہد نے سبی ریلوے اسٹیشن اور اسلام آباد دھماکوں سے لاتعلقی اور اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک طالبان جنگ بندی پر کاربند ہے، ماضی میں بھی تحریک طالبان کے نام سے خفیہ ہاتھ دھماکے کرتے رہے، لاہور اور پشاور سمیت کئی شہروں میں دھماکے کئے جاتے رہے اور ان دھماکوں بھی یہی خفیہ ہاتھ ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ کے مظلوم افراد ہمارے بھائی ہیں، بے گناہ افراد پر حملے شرعاً ناجائز اور حرام ہیں جن کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 11 میں واقع فروٹ منڈی میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 19 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |