باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا مریم نواز
باجوہ صاحب نے ریٹائرمنٹ پر کہا کہ عمران خان جیسی سنگین غلطی ہم سے ہوئی جو پاکستان کی سب سے بڑی غلطی ہے، نائب صدر ن لیگ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ نے ریٹائرمنٹ پر عمران خان کو لانے کی غلطی کا اعتراف کیا مگر صرف یہ کافی نہیں کیونکہ اب اس فتنے کو سیاست سے باہر پھینکنا ہوگا۔
ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان جب سے بے فیض ہوا اُسے کچھ سمجھ نہیں آرہا، باجوہ صاحب نے ریٹائرمنٹ پر لوگوں سے کہا کہ عمران خان جیسی سنگین غلطی ہم سے ہوئی جو پاکستان کے 75 سالوں کی سب سے بڑی غلطی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ 'اس غلطی کا اعتراف کافی نہیں بلکہ ملک پر لگا ہوا داغ بھی اب دھونا پڑے گا اور اس فتنے کو سیاست سے اٹھا کر باہر پھینکنا پڑے گا'۔ اُن کا کہنا تھا کہ پانچ کے ٹولے نے گھڑی چور کا تجربہ کیا اور وہ زمین پر منہ کے بل گر گیا، جو پاکستان کو بھی لے کر بیٹھ گیا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر جیل بھرنی ہیں تو ضمانیں منظور کرواؤ اور تحریک کا آغاز خود سے کرو، عمران خان نے صرف جیب بھرو تحریک چلائی، قوم سے جیلیں بھرنے کا کہہ کر خود بنکر میں بیٹھا ہے، ٹکر کے لوگ زمین پر بیٹھ کر بچوں کی طرح رو رہے ہیں'۔
مریم نواز نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے ساری ذمہ داری عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل سے آگاہ ہے اور انہیں ریلیف دینے کیلیے اقدامات کی کوشش کررہی ہے۔