تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی
تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس زمان پارک لاہور میں چیرمین عمران خان کی صدارت میں ہوا
تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کے لیے تیار شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی بورڈ نے امیدواروں کی ابتدائی فہرست چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے کردی۔ چیرمین پی ٹی آئی نے امیدواروں کے ناموں پر مزید غور کرنے اور انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس زمان پارک لاہور میں چیرمین عمران خان کی صدارت میں ہوا جس میں ہر حلقے سے تین تین امیدواروں کی فہرست اجلاس میں پیش کی گئی۔
تفیصلی بحث کے بعد عمران خان نے پارلیمانی بورڈ کو امیدواروں کے ناموں پر مزید غور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امیدواروں کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔
زرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے خیبرپختونخوا کی پارٹی قیادت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی حکمت عملی جلد ترتیب دیں اور عوام سے مسلسل رابطے میں رہیں۔