انڈونیشیا میں پارلیمانی انتخابات کے لئے پولنگ حزب اختلاف کی کامیابی کا امکان

انڈونیشیا میں پارلیمانی انتخابات کو2ماہ بعد ہونےوالےصدارتی انتخابات سے قبل عوامی رجحان جاننےکا پیمانہ قرار دیاجارہاہے


ویب ڈیسک April 09, 2014
انڈونیشیا آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا مسلم ملک ہے فوٹو: اے ایف پی

انڈونیشیا میں آج پارلیمانی انتخابات کے لئے پولنگ کے بعد ووٓٹوں کی گنتی جاری ہے اور تجزیہ کاروں نے حزب اختلاف کی کامیابی کی پیش گوئی کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے مسلم ملک انڈونیشیا میں قومی اسمبلی کی 560 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 1ہزار 900 نشستوں پر آج ہونے والے انتخابات میں 13 سیاسی جماعتوں کے امیدوار میدان میں ہیں۔ انتخابات کے لئے ملک کے 18کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز کے لئے 900 سے زائد چھوٹے بڑے جزائر میں ہزاروں پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے، جہاں بڑی تعداد میں لوگ اپنا حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

انڈونیشیا میں آج ہونے والے انتخابات کو جولائی میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل عوامی رجحان جاننے کا پیمانہ قرار دیا جارہا ہے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ پارلیمانی انتخابات میں کامیاب جماعت ہی صدارتی انتخابات میں سرخرو ہوگی۔ اس حوالے سے حزب مخالف کی ''سینٹرل ڈیموکریٹک پارٹی''کی کامیابی کے دعوے کئے جارہے ہیں۔ جن کی جانب سے نامزد صدارتی امیدوار ''جوکو ویدودو'' ہیں اور وہ اس وقت صوبہ جکارتہ کے گورنر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 1998 میں عوامی احتجاج کے باعث 32 برس تک ملک پر حکمرانی کرنے والے صدر سہارتو کو اقتدار چھوڑنا پڑگیا تھا جس کے بعد یہ ملک میں ہونے والے چوتھے جمہوری انتخابات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں