ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
عام معافی کا اطلاق ایران میں دوہری شہریت کے حامل قیدیوں پر نہیں ہو گا
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی نے حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان کردیا۔
دی گارجین کی رپورٹ میں ایرانی خبر رساں ادارے کا حوالہ دے کر بتایا گیا کہ ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے دی گئی عام معافی کا اطلاق ایران میں دوہری شہریت کے حامل قیدیوں پر نہیں ہو گا۔
ایرانی خبررساں ادارےارنا کے مطابق مذکورہ اقدام سے ریاستی کریک ڈاون کے بعد ملک گیر بدامنی کو روکنے میں مدد ملے گی۔