مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا، اطلاق دو ماہ تک ہوگا

فوٹو فائل

اسلام آباد انتظامیہ نے مارگلہ ہلز جانے والوں پر سگریٹ نوشی اور کچرے یا پلاسٹک بیگز لے جانے پر پابندی عائد کردی۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے مارگلہ ہلز پر جانے والوں کیلیے پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کا اطلاق آج سے آئندہ دو ماہ کیلیے ہوگا۔


نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی،کچرے یا پلاسٹک بیگ جلانے پر پابندی ہوگی جبکہ درختوں کو کاٹنے والے افراد کو بھی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہڑے گا۔

نوٹی فکیشن میں لکھا گیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہو گی۔
Load Next Story