کراچی میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام 13 کلو بارودی مواد برآمد

اگر تخریب کاری کا منصوبہ کامیاب ہو جاتا تو بہت بڑا جانی و مالی نقصان ہو سکتا تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ

دھماکہ خیز مواد یورینیم نائٹریٹ، ڈیٹونیٹر اور وائر موجود تھا، بی ڈی ایس۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

سیکیورٹی اداروں نے شہر میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے خالد بن ولید روڈ سے ایک مشکوک بیگ سے 13 کلو بارودی مواد برآمد کر لیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایچ او فیروزآباد صفدر مشوانی کا کہنا تھا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ پی ای سی ایچ ایس بلاک تھری میں خالد بن ولید روڈ پر رہائشی عمارت کے ساتھ ایک مشکوک بیگ پڑا ہوا ہے جس پر پولیس کے عملے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشکوک بیگ کی تلاشی لے کر 13 کلو بارودی مواد ناکارہ بنا دیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا تھا کہ دھماکہ خیز مواد میں یورینیم نائٹریٹ، ڈیٹونیٹر اور وائر موجود تھا، اگر تخریب کاری کا منصوبہ کامیاب ہو جاتا تو بہت بڑا جانی و مالی نقصان ہو سکتا تھا۔
Load Next Story