سیکورٹی خدشات سعودی عرب نے کابل میں سفارت خانہ بند کردیا

سعودی سفارت کاروں اور ملازمین کو کابل سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے، سعودی وزارت خارجہ


ویب ڈیسک February 06, 2023
سفارت خانے پر داعش کی جانب سے حملے کا خدشہ تھا، سعودی وزارت خارجہ حکام:فوٹو:فائل

سعودی عرب نے سیکورٹی خدشات کے باعث افغان دارالحکومت کابل میں سفارت خانہ بند کردیا۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں سعودی سفارتخانے کو داعش کی جانب سے ممکنہ حملے کے خدشے پربند کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی سفارت خانے کے سفارت کاروں اور ملازمین کو اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔افغان میڈیا کا سعودی وزارت خارجہ کے حکام کے حوالے سے کہنا ہے کہ داعش کار بم کے ذریعے سعودی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں