تحفظ پاکستان آرڈیننس اور رہنماؤں کی ہلاکت کیخلاف قوم پرستوں کی اندرون سندھ ہڑتال

جسمم کی اپیل پر قمبر، نوڈیرو، دادو، گھوٹکی اور کشمور میں مکمل جبکہ سکھر، خیرپور اور نوشہرو فیروز ميں جزوی ہڑتال رہی


ویب ڈیسک April 09, 2014
حیدرآباد اور اس کے قریبی علاقوں میں تمام کاروباری مراکز کھلے رہے۔ فوٹو: فائل

جئے سندھ متحدہ محاذ کی اپیل پر اندرون سندھ کہیں مکمل اور کہیں جزوی ہڑتال رہی جبکہ ساس موقع پر مختلف شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

تحفظ پاکستان آرڈیننس اور قوم پرست رہنماؤں اور کارکنوں کی ہلاکتوں کے خلاف جسمم کی اپیل پر اندرون سندھ ہڑتال کی گئی، لاڑکانہ میں کاروباری مراکز اور پیٹرول پمپس بند رہے جبکہ قمبر، رتو ڈیرو، نوڈیرو، کنڈیارو، دادو، گھوٹکی اور کشمور میں مکمل ہڑتال کی گئی اور سکھر، خیرپور اور نوشہرو فیروز ميں جزوی ہڑتال رہی۔

ادھر حیدرآباد اور اس کے قریبی علاقوں میں تمام کاروباری مراکز کھلے رہے، سہون اور میرپور بھٹورو میں جزوی جبکہ بدین، ماتلی، نوابشاہ، جام شورو، کوٹری اور ماتلی میں مکمل ہڑتال رہی۔ ہڑتال کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے مختلف شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں