آرمی چیف جنرل عاصم منیر 5 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے
دفاعی معاملات سے متعلق اجلاسوں میں شرکت اور دفاعی حکام سے ملاقاتیں کرینگے
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر 5 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آرمی چیف دفاعی معاملات سے متعلق اجلاسوں میں شرکت اور دفاعی حکام اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے۔
جنرل عاصم منیر ولٹن پارک میں ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے لندن پہنچے ہیں، یہ ایک ایگزیکٹو ایجنسی ہے جسے یوکے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے حکومتوں کے درمیان بات چیت کو فروغ دینے کے لیے بنایا ہے۔
ماضی میں ولٹن پارک نے کئی اہم کانفرنسوں کی میزبانی کی ہے جو جنوبی ایشیا میں ترقی اور سلامتی، دہشت گردی اور سابق فاٹا میں حکومتی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں پالیسیوں کو لاگو کرنے کے موضوعات پر تھیں۔
یہ کانفرنس ایک محدود پروگرام ہے، جس میں صرف برطانیہ اور پاکستانی حکام کے ایک منتخب گروپ کے ساتھ ساتھ کچھ ماہرین تعلیم کو مدعو کیا گیا ہے۔