
شاداب خان نے ٹوئٹرپر افتخار احمد کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے چھوٹے بھائی افتخار احمد نے وزیرکھیل وہاب ریاض کا بھی لحاظ نہیں کیا۔ منسڑ صاحب کو ایزی نہ لیں وہ باؤنس بیک کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
شاداب خان کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ کے عوام کی محبت اور سپورٹ دیکھ کر خوشی ہوئی۔
Mere chotay bhai @IftiAhmed221 ne sports minister @WahabViki ka bhi lehaz nahi kiya 🤷. Minister sb ko easy na lein, he will bounce back too. Great to see the love and support shown by the people of Quetta. They deserve the best. pic.twitter.com/gwTsw4aPHT
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) February 5, 2023
پی ایس ایل 8 کا نمائشی میچ کوئٹہ میں کھیلا گیا تھا جس میں افتخار احمد نے وہاب ریاض کے اوور کی تمام 6 بالز پر 6 چھکے مارے تھے۔ وہاب ریاض کو حال ہی میں پنجاب کا وزیر کھیل بنایا گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔