تحفظ پاکستان آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

آرڈیننس بنیادی انسانی حقوق کیخلاف ہے کیونکہ اس کے نفاذ سے کسی کو بھی حبس بے جا میں رکھا جاسکتا ہے، درخواست گزار

آرڈیننس کے نفاذ سے جبری گمشدگی کے معاملے کو بھی قانونی تحفظ حاصل ہوجائے گا لہٰذا اس آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے، درخواست کا متن فوٹو: فائل

KARACHI:
حکومت کی جانب سے 2 روز قبل منظور کرائے گئے تحفظ پاکستان آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سماجی کارکن محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں آئین کی 17 سے زائد شقوں کا حوالہ دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرڈیننس بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے کیونکہ اس کے نفاذ سے کسی کو بھی گرفتار کرکے حبس بے جا میں رکھا جاسکتا ہے اور اس سے جبری گمشدگی کے معاملے کو بھی قانونی تحفظ حاصل ہوجائے گا لہٰذا اس آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل حکومت نے قومی اسمبلی سے آرڈیننس کو منظور کرایا تھا جس کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے شدید مخلافت کی جارہی ہے جبکہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم نے بھی اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Load Next Story