پرویز الٰہی کے مشیر عامر سعید کی عدم بازیابی پر آئی جی پنجاب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور کا جواب مسترد کردیا


ویب ڈیسک February 06, 2023
لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور کا جواب مسترد کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی چوہدری پرویز الٰہی کے مشیر عامر سعید کی عدم بازیابی پر آئی جی پنجاب کو طلب کرلیا۔

ہائیکورٹ میں عامر سعید راں کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے سی سی پی او لاہور کا جواب مسترد کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو کل طلب کرلیا۔

سی سی پی او لاہور عامر سعید راں کو بازیاب کروانے میں ناکام ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ عامر سعید راں ہماری پاس نہیں ہے۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری نے کہا کہ آپ اگر ناکام ہوتے ہیں تو ہمیں کوئی اور ایکشن لینا پڑے گا۔

درخواست گزار آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ عامر سعید راں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا ہے، انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سابق سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار اور مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں کئی روز سے لاپتہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں