نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی کیلیے آل پارٹیز کانفرنس 9 فروری کو ہوگی

اے پی سی میں دہشت گردی کے خاتمے اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا


ویب ڈیسک February 06, 2023
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دہشت گردی کے مسئلے پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس 7 کے بجائے 9 فروری جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

وزیر اطلاعات و نشریات نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اے پی سی میں ملک کی تمام قومی و سیاسی قیادت کو مدعو کیا گیا ہے۔

اجلاس میں دہشت گردی اور درپیش چیلنجز کے مقابلے کی مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی جبکہ نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف اے پی سی میں شرکت سے انکار کر چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں