مدرسے کے معلم کا چھٹی کرنے پر 10 سالہ طالبعلم پر بہیمانہ تشدد

10 سالہ طیب کی کمر و دیگر حصے زخمی ہو گئے، بچوں پر تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایس پی ماڈل ٹاؤن


ویب ڈیسک February 06, 2023
ملزم طاہر نے چھٹی کرنے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا

مدرسے کے معلم نے چھٹی کرنے پر سزا دیتے ہوئے 10 سالہ طالب علم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق لیاقت آباد تھانے کی پولیس نے تشدد میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم طاہر نے طالب علم کو مدرسے سے چھٹی کرنے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 10 سالہ طیب کی کمر اور دیگر حصے زخمی ہو گئے اور جسم پر گہرے نیل پڑ گئے۔

10 سالہ طالب علم طیب پنڈی اسٹاپ پر قائم مدرسے میں پڑھنے جاتا تھا۔ تشدد کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا ہے کہ بچوں پر تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں