بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلمان کھلاڑیوں کو تلک نہ لگوانے پرتنقید کا سامنا
ٹیم کے 2 ہندو کھلاڑیوں نے بھی تلک نہیں لگوائے تاہم ان کو نظر انداز کر دیا گیا
بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلمان کھلاڑیوں کو تلک نہ لگوانے پرشدید تنقید کا سامنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایک ہوٹل میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہوٹل کے دروازے پر بھارتی کھلاڑیوں کا استقبال ہندوؤں کا روایتی تلک لگا کر کیا جا رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو مسلمان کھلاڑیوں محمد سراج اور عمران ملک سمیت کچھ دیگر ہندو کھلاڑی بغیر تلک لگوائے گزر گئے تاہم ہندوؤں انتہاپسندوں نے مسلمان کھلاڑیوں کیخلاف مہم شروع کردی۔ ہندو انتہاپسند صارف نے ٹوئٹ میں کہا دونوں کھلاڑیوں کو تلک لگوانا چاہیے تھے وہ بھارت کے کھلاڑی ہیں پاکستان کے نہیں۔
سوشل میڈیا پر ہندو انتہاپسندوں نے دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکالنے اور پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کیا تو دوسری جانب مسلمان کھلاڑیوں کے حامی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ بھی مسلمانوں کی کسی تقریب میں ٹوپی نہیں پہنتے تو کیا ان پر بھی تنقید کی جائے۔