اسکرین پر ایک ساتھ واپسی کیلئے پٹھان جیسی فلم کی ضرورت تھی سلمان خان

بہت خوشی ہے کہ لوگ ہم دونوں کو ایک ساتھ دیکھنا پسند کرتے ہیں، سلمان خان

(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ انہیں اور شاہ رُخ خان کو ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کیلئے ایک خاص فلم کا انتظار تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے بلاک بسٹر فلم 'پٹھان' میں شاہ رُخ خان کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسے شاندار تجربہ قرار دے دیا۔

سلو میاں کا کہنا تھا کہ انہیں سالوں سے کسی ایسی بڑی فلم کا انتظار تھا جس میں وہ شاہ رُخ کے ساتھ اسکرین پر ایکشن میں آسکیں اور پٹھان وہ فلم ثابت ہوئی۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے شاہ رُخ کے ساتھ کرن ارجن کی تو وہ بلاک بسٹر رہی اور اب پٹھان بھی بلاک بسٹر رہی، انہیں بہت خوشی ہے کہ لوگ ہم دونوں کو ایک ساتھ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔







View this post on Instagram


A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)




دوسری جانب شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ جب میں یہ کہتا ہوں تو مجھ پر بھروسہ کریں، سلمان اور میں ہمیشہ سے ایک ساتھ اداکاری کرنا چاہتے تھے لیکن ہم صحیح فلم، صحیح اسکرپٹ کا انتظار کر رہے تھے کیونکہ ہم دونوں جانتے تھے کہ ہمیں اسکرین پر دیکھنے کے لیے ناقابل یقین جوش و خروش ہوگا۔





پٹھان اسٹار کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک ساتھ ایک اچھی فلم مداحوں کیلئے پیش کرنی تھی کیونکہ وہ ہم سے بہت پیار کرتے ہیں اور اگر ایسا نہ ہوا تو وہ بہت مایوس ہوں گے۔

سلمان خان اور شاہ رُخ خان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ تھی کہ جب فلم کے ہدایتکار اور پروڈیوسر نے ہمیں فلم کی کہانی سنائی اور پٹھان کے ساتھ ٹائیگر کی انٹری کا تصور بتایا توہم فوری راضی ہوگئے کیونکہ ہمیں سالوں سے اس موقع کا انتظار تھا۔



 

 

 

View this post on Instagram

 


 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)



یاد رہے کہ شاہ رُخ خان کی فلم پٹھان 25 جنوری کو بھارت سمیت دنیا بھر کے کئی سنیما گھروں کی زینت بنی جس نے ریلیز کے 6 دنوں میں ہی 6 سو کروڑ کما کر بالی ووڈ کی تمام فلموں کے ریکارڈز توڑ دیئے۔

یش راج فلمز بینر تلے بننے والی بلاک بسٹر فلم پٹھان میں شاہ رُخ خان کے ساتھ بالی ووڈ کی اسٹائل کوئین دیپیکا پڈوکون اور ایکشن ہیرو جان ابراہم نے مرکزی کردار ادا کئے جس کو شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا۔
Load Next Story