حکومت کا بین الاقوامی پروازوں میں بزنس کلاس ٹکٹس پرایکسائز ڈیوٹی لگانے پرغور

بزنس کلاس کے مسافروں پر 17 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی جائے گی، ذرائع


ویب ڈیسک February 06, 2023
فیصلے کا اطلاق حکومت کی حتمی ہدایات کے بعد کیا جائیگا:فوٹو:فائل

آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کے تناظر میں حکومت بین الاقوامی بزنس کلاس کے ٹکٹس پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے پر غور کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے آنے اور جانے والے بزنس کلاس کے مسافروں پر 17 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔ حکومت نے آئی ایم ایف کی ٹیم کو اس بارے میں آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈیوٹی کلب، بزنس اور فرسٹ کلاس ٹکٹس پر لگائی جائے گی۔ بین الاقوامی فضائی ٹکٹس میں 50 ہزار روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصول کیے جائیں گے۔ فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کی حتمی ہدایات کے بعد کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں