ٹانک میں نامعلوم افراد کی ہوٹل پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق
فائرنگ کے واقعے کو دو گروپوں کے درمیان تنازعے کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے۔
جنوبی وزیرستان سے ملحقہ علاقے کوٹ خٹک میں نامعلوم افراد کی ہوٹل پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹانک میں جنوبی وزیرستان سے ملحقہ علاقے گومل کے گاؤں کوٹ خٹک میں واقع ایک ہوٹل پر چند لوگ چائے پینے میں مصروف تھے کہ ایک گاڑی میں سوار نامعلوم افراد آئے اور وہاں بیٹھے لوگوں پراندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لے جایا گیا لیکن تینوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں کے دو گروپوں کے درمیان تصادم میں اب تک 20 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور فائرنگ کا یہ واقعہ بھی اسی تنازعے کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے۔