ترکیہ زلزلہ ماہر موسمیات نے سوشل میڈیا پر 36 گھنٹے قبل ہی خبردار کردیا تھا

نیدر لینڈ کے محقق فرینک ہوگر بیٹس نے 3 فروری کو 7.5 شدت کے زلزلوں کی پیشن گوئی کی تھی


ویب ڈیسک February 06, 2023
نیدر لینڈ کے محقق فرینک ہوگر بیٹس نے 3 فروری کو زلزلوں کی پیشن گوئی کی تھی، فوٹو: فائل

موسمیات اور زلزلے سے متعلق ریسرچ کرنے والے ایک ماہر نے سوشل میڈیا پر 3 فروری کو ہی پیشن گوئی کردی تھی کہ ترکیہ اور شام کسی بھی وقت تباہ کن زلزلے کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔

ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے تباہ کن اور ہلاکت خیز زلزلے کے جھٹکوں میں مجموعی طور پر 2 ہزار 300 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے جب کہ تاحال دونوں ممالک میں عمارتوں کے ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جا ری ہے۔

کہا جاتا ہے کہ بارش اور طوفان سے تو پیشگی آگاہ کیا جا سکتا ہے لیکن زلزلے کے بارے میں پیشن گوئی کرنا تقریباً ناممکن ہے لیکن حیران کن طور پر سوشل میڈیا پر 3 روز قبل کی گئی زلزلے کی پیشن گوئی آج درست ثابت ہوگئی۔



سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ وائرل ہورہی ہے۔ یہ ٹوئٹ نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے محقق فرینک ہوگر بیٹس نے 3 فروری کو کی تھی جس میں انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ جلد یا بدیر ترکیہ، شام، لبنان اور اردن میں زلزلہ آسکتا ہے۔

فرینک ہوگر بیٹس نے تین روز قبل کی گئی اپنی اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا تھا کہ زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 5 تک ہوسکتی ہے یعنی جانی و مالی نقصان کے اعتبار سے یہ کافی خطرناک زلزلہ ثابت ہوگا۔

یہ خبر پڑھیں : ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ،2 ہزار 300 افراد جاں بحق

یہی نہیں بلکہ فرینک ہوگر بیٹس نے اپنی ریسرچ ایجنسی کی ٹوئٹ بھی پیش کی جس میں پہلے زلزلے کے بعد ایک اور بڑے زلزلے کی پیشن گوئی کی گئی تھی اور دونوں ہی درست ثابت ہوئیں۔



ان ٹوئٹس کے عین مطابق زلزلے کے دو جھٹکے آئے پہلا ترکیہ اور شام کا تھا جس کی شدت 7.8 تھی جس میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں جب کہ اس کے بعد ایک اور زلزلہ ترکیہ کے علاقے البستان میں آیا جس کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

محقق فرینک ہوگر بیٹس نے ترکیہ اور شام کے زلزلے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں