بھارتی عدالت نے سنجے دت کو فلم فراڈ کیس سے بری کر دیا
انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے سنجے دت کو فلم فراڈ کیس میں 2 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا
بھارتی عدالت نے بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو فلم فراڈ کیس سے بری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سےانڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی میٹروپولیٹن عدالت نے فلم پروڈیوسر شکیل نورانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سنجے دت کو فلم فراڈ کیس سے بری کر دیا ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اور نہ ہی سنجے دت اس تنظیم کے ممبر ہیں جو تنظیم کے فیصلے پر عمل کرنے کے پابند ہوں۔
شکیل نورانی کا الزام تھا کہ سنجے دت نے 2002 میں ان کی فلم''جان کی بازی'' کی شوٹنگ کے لئے 50 لاکھ میں معاہدہ کیا لیکن رقم لینے کے باوجود فلم کی شوٹنگ مکمل نہیں کی۔ انہوں نے سنجے دت پر الزام عائد کیا کہ ان کے کہنے پر جرائم پیشہ عناصر نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی جب کہ سنجے کی وجہ سے انہیں 2 کروڑ روپے کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے فلم پروڈیوسر شکیل نورانی کی درخواست پر سنجے دت کو فلم فراڈ کیس میں 2 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ شکیل نورانی نے ایسوسی ایشن کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔